حکومت کا آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے اکتوبر کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی تجویز کی گئی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اکتوبر میں  بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گے۔ وفاقی وزیرخزانہ نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے کمی کی سفارش کی تھی جب کہ  ہائی اوکٹین کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 99 پیسے اضافے کی تجویزتھی تاہم حکومت نے اسے مسترد کردیا۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ  نے آٹھویں قسط 50 کروڑ 64 لاکھ قرض کی منظوری دے دی  جس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کو 4.06 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس  ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے بند ہیں.