حکومتی پابندی کے باعث گزشتہ مالی سال سونے کی درآمد نصف رہ

حکومتی پابندی کے باعث گزشتہ مالی سال سونے کی درآمد نصف رہی۔ ایک سال کے دوران سترہ کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے دوران سونے کی درآمد میں پچاس فیصد کمی ہوئی ۔ اس دوران چار ہزار دو سو بائیس کلو گرام سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔ حکومت نے جنوری سے اپریل تک سونے کی درآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کے باعث سونے کی درآمد میں کمی ہوئی۔ –

تبصرے بند ہیں.