حصص مارکیٹ پہلی بار40000کی حد عبور کرکے برقرار رکھنے میں کامیاب

کراچی:  مقامی سرمایہ کاروں کی آئل اور سیمنٹ اسٹاکس میں وسیع پیمانے پر خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیرکو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا اور پہلی بار انڈیکس 40000 پوائنٹس کی حد عبور کر کے برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگیا، تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں47 ارب74 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ پیر کو کاروباری دورانیے میں اگرچہ بینکنگ سیکٹر کے حصص میں فروخت کا رحجان بھی غالب رہا لیکن اس کے باوجودپورے دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی جس سے ایک موقع پر تیزی196.46 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی لیکن فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.