حصص مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 35000پوائنٹس کی حد عبور

راچی:  پاکستان کی ایم ایس سی آئی انڈیکس میں شمولیت کی اطلاعات اور غیرملکیوں کی بلیوچپس میں بڑھتی خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی35000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورہوگئی جبکہ حصص کی مالیت میں مزید72 ارب92 کروڑ72 لاکھ28 ہزار974 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کے تازہ سرمایہ کاری رحجان کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مقامی شعبوں بالخصوص مقامی انسٹی ٹیوشنز نے بھی اینگرو، لکی سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائی جس سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا اور تمام کاروباری دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی۔

تیزی کے باعث کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 420.26 پوائنٹس کے اضافے سے35317.56 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 299.39 پوائنٹس بڑھ کر 20616.73 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 978.42 پوائنٹس کے اضافے سے 61485.17 اور کے ایم آئی آل شیئر انڈیکس 200.73 پوائنٹس بڑھ کر 16495.49 ہوگیا۔

تبصرے بند ہیں.