حصص مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد ملا جلارحجان دیکھا گیا، کے ایس ای100انڈیکس2بالائی حدیں عبور کرتا ہوا 31200پوائنٹس کی سطح پر بندہوا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں46ارب روپے سے زائدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مندی کے ساتھ ہوا اورکے ایس ای 100انڈیکس 334.09پوائنٹس کم ہوگیا جس کے بعد مندی کا تسلسل دوسرے روز بھی غالب رہا اور انڈیکس مزید100سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا بعد ازاں تین روز تک برقرار رہنے والی تیزی کے سبب انڈیکس نے 732.58 پوائنٹس ریکور کر لیے تاہم سرمائے کے انخلا اور نئے سرمایہ کاری نہ ہونے سے سرمائے کا مجموعی حجم کم ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران انڈیکس31327پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا جبکہ ایک موقع پرانڈیکس30474پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی آگیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.