حصص مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعدملاجلارجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کاآغاز ملے جلے رجحان سے ہوا۔

پیر کو مارکیٹ اتارچڑھاؤ کے بعد کے بعد مثبت زون میں رہنے کے باوجود سرمایہ کاروں کے 4ارب 68کروڑ 34لاکھ 77ہزار311 روپے ڈوب گئے، 155پوائنٹس کا اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، مارکیٹ36088.06 پوائنٹس تک نیچے آئی اور پھر36241.51 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھ گئی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں نے تیل وگیس کے شعبے میں خریداری کی تاہم بینکنگ سیکٹر سے سرمائے کا انخلا ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2.88 پوائنٹس کے اضافے سے 36125.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس کے برعکس کے ایس ای 30 انڈیکس 19.86 پوائنٹس کی کمی سے 21078.71 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم جمعہ کی نسبت 29.35 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 22کروڑ 9لاکھ 54ہزار 950 حصص کے سودے ہوئے ،کاروبار374 کمپنیوں تک وسیع ہوا جن میں سے 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 160 کے دام میں کمی اور 25 کے نرخ میں استحکام رہا۔

تبصرے بند ہیں.