حصص مارکیٹ سنبھل نہ سکی اور مزید35پوائنٹس گر گئے

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو نئے مالی ہفتے کے آغاز پر بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 59.35 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے25 ارب 35 کروڑ5 لاکھ34 ہزار486 روپے ڈوب گئے۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر135 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کی شدت بڑھنے سے مذکورہ تیزی زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی، کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز اور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر46 لاکھ7 ہزار269 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے18 لاکھ90 ہزار637 ڈالر، بینکوں و مالیاتی اداروں کی7 لاکھ68 ہزار474 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی11 لاکھ 22 ہزار446 ڈالر، دیگرآرگنائزیشنز کی جانب سے4 لاکھ70 ہزار226 ڈالر اور بروکرز کی جانب سے3 لاکھ55 ہزار488 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مورال متاثر ہوا اور مندی کے اثرات غالب ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.