جوہانا کونٹا نے برطانیہ کا33سالہ انتظار ختم کر دیا

میلبورن:  جوہانا کونٹا نے برطانیہ کا 33 سالہ انتظار ختم کرادیا، وہ 1983 کے بعد کسی بھی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی انگلش خاتون پلیئر بن گئیں،

تفصیلات کے مطابق سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں بدھ کو منعقدہ کوارٹر فائنلز میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے چینی حریف ژانگ کیخلاف 6-4،6-1 سے آسان فتح سمیٹ کر اپنے ملک کا 33 سالہ انتظار ختم کردیا، وہ 1983 کے بعد کسی بھی گرینڈ سلم کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی انگلش خاتون پلیئر بنیں، سیمی فائنل میں ان کا ٹاکرا جرمن پلیئر اینجلیک کیربر سے ہوگا، جنھوں نے راؤنڈ8 میں دو مرتبہ کی چیمپئن بیلاروسی پلیئر وکٹوریہ آذرنیکا کو 6-3،7-5 سے ٹھکانے لگایا، 24 سالہ کونٹا کیلیے انفرادی طور پر بھی یہ بہترین پرفارمنس شمار ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.