جولائی 2016 سے اب تک 4 مارکیٹنگ لائسنس دیے، اوگرا

اسلام آباد: 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران صرف اسٹوریج کی تعمیرات کیلیے 21 لائسنس جاری کیے گئے، 21 مارکیٹنگ لائسنسز کے اجرا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اوگرا ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ اوگرا نے گزشتہ 6ماہ کے دوران 21مارکیٹنگ لائسنسز کے اجرا کے حوالے سے شائع خبروں کی سختی سے تردید کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ گزشتہ 6ماہ کے دوران اسٹوریج کی تعمیر کے لیے 21 لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چند سال کے دوران ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی ڈیمانڈ میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے لیے نئی اسٹوریج سہولتوں کی تعمیر ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.