جنوبی کوریا بھارت کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا

ایپوہ: ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا نے بھارت کو 3-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم کھیل کے کسی بھی موقع پر جنوبی کورین کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کو سبقت لینے میں کامیاب نہیں ہونے دیا، کھیل کے پہلے ہاف میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے کھیل میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی اور ایک موقعے پر اسکور 3-3 سے برابر بھی کردیا تاہم جنوبی کورین کھلاڑیوں نے کھیل ختم ہونے سے صرف 2 منٹ قبل ایک اور گول داغ کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع بھی کیا۔ بھارت کی شکست کے بعد میزبان ملائشیا نے ورلڈ کپ کے لیے کولیفائی کر لیا تاہم بھارتی ٹیم کو اب اوشیانا چیمپئن شپ کا انتظام کرنا پڑے گا جو کہ رواں سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلی جائی گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ملائشیا کے 1-3 سے شکست دی۔

تبصرے بند ہیں.