جنوبی افریقہ سائیکلنگ ، میزبان ملک کی جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی

کیپ ٹائون (ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ میں جاری سائیکلنگ ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں میزبان ملک کی جوڑی نے کامیابی حاصل کر لی، مجموعی برتری میں سوسر اور کولہاوی سب سے آگے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں جاری کیپ ایپک مقابلوں کا چوتھا راؤنڈ ہوا ۔ پر خطر راستوں پر سائیکل سواروں نے مہارت اور ثابت قدمی کے جوہر دکھائے ۔ 111 کلومیٹر کے ٹریک پر سائیکل سواروں نے 2000 میٹر بلندی کا سفر طے کیا ۔ میزبان ملک کی جوڑی میتھائس بوکس اورفلپ بائس چوتھے راؤنڈ کی فاتح رہی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے انیس منٹ اور انیس سیکنڈ میں طے کیا ۔ مجموعی برتری میں سوئس سائیکلسٹ سوسر اور چیک ری پبلک کے جیرو سلیو کل ہیلوی کی جوڑی پہلے نمبر پر ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.