جنوبی افریقا کے فاسٹ بولرسوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر فکسنگ کے الزام میں 8 سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔  

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایک روزہ کرکٹ کی بولنگ فہرست میں نمبر ون رہنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی گئی، ان پر 2015 کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں فکسنگ کرنے کا الزام تھا جب کہ سوٹسوبے سے قبل اسی کرپشن کیس میں 6 کھلاڑی سزا پاچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.