امریکی ریاست مسیسیپی میں فوجی طیارہ گرکرتباہ، 16 اہلکارہلاک

میسیسیپی: 

امریکا کی جنوبی ریاست میں میرین کور کا فوجی طیارہ گرنے سے 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسیسیپی کے دارالحکومت جیکسن کے علاقے لافلورے کاؤنٹی میں امریکی میرن کور کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 16 میرین ہلاک ہوگئے۔ ایف بی آئی نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام نے واقعے میں تخریب کاری کا امکان مسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قرار دیا ہے۔

مسیسیپی کے گورنر فل برائنٹ نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ ایک المیہ ہے اور فوجی وردی میں ملبوس ہمارے جوان ہماری آزادی کے تحفظ کے لئے ہرروز اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.