جنوبی افریقا کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے: ثناء میر

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا جیسی مضبوط ٹیم کی موجودگی میں ٹورنامنٹ جیتنا بڑا خوش آئند ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔

کراچی: ) سہہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد دوحہ سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا 3 ملکی ٹورنامنٹ جیتنے پر بےحدخوشی ہے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مستقبل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم نے دوحہ قطر میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.