جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزاز یونس خان کا منتظر

 لاہور: 

جمیکا ٹیسٹ میں تاریخی اعزازیونس خان کا منتظر ہو گا، وہ 23 رنز بناکر 10 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہو گا،کیریئر میں کئی ریکارڈز پاش پاش کرنے والے یونس خان کو ایک اور سنگ میل عبور کرنے کا موقع ملے گا، اپنی آخری سیریز کھیلنے والے سینئر کرکٹر  9ہزار 977 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں، مزید 23رنز بناکر وہ  10ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.