جامعہ احتشامیہ کراچی پر چھاپہ ؛ ڈپٹی ڈی جی رینجرز نے سینیٹ کمیٹی میں غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد:  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں چیف سیکریٹری پلاننگ، بلوچستان کے سیکریٹری کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور صوبائی سیکریٹری ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی غیرحاضری پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے انھیںنوٹس جاری کر دیا، اجلاس میں سندھ رینجرزنے کراچی میں سینیٹر تنویر الحق کے مدرسہ (جامعہ احتشامیہ) پر چھاپے سے متعلق غیرمشروط معافی مانگ لی۔

قائمہ کمیٹی نے واقعے کی تحقیقات مکمل کر کے چھاپے کے دوران توہین آمیز رویہ اختیارکرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں اب بھی وائسرائے والا نظام موجود ہے جسے ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جہاںزیب جمال دینی کی زیرصدارت ہوا، مولانا تنویرالحق تھانوی کی طرف سے 20  ستمبر  2015 کو ان کے مدرسے پر رینجرز کے 250 سے زائداہلکاروں کے چھاپے اوراساتذہ کرام کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.