جاسوسی کا پروگرام، امریکا اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گا، جان کیری

برازیلیا: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا خفیہ جاسوسی کے پروگرام کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گا۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ برازیل اور دیگر اتحادیوں کو جاسوسی اور نگرانی کے پروگرام سے متعلق حقائق سے آگاہ کرے گا ۔ انھوں نے کہا کہ اس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی تجارت اور سفارتی و ثقافتی روابط کو متاثر نہیں ہونا چاہیےاس موقع پر برازیل کے وزیرخارجہ انتونیو پاتریوتا نے اپنے کہا کہ برازیل کو حال ہی میں افشا ہونے والی معلومات کے تناظر میں وضاحت سے بڑھ کر جواب درکار ہے۔ واضح رہے کہ خفیہ امریکی دستاویزات سے پتہ چلا تھا کہ امریکہ متعدد دیگر ممالک کی طرح برازیل کے شہریوں کی بھی ای میلز اور ٹیلی فون کالز کی نگرانی کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.