تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

ویلنگٹن: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ میچ شروع ہونے سے قبل چارسدہ میں باچا خان یونی ورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے بولنگ کے لئے سازگار ہے اس لئے پولنگ کا فیصلہ کیا۔ عمر گل اور صہیب مقصود کو آرام دیا گیا ہے جب کہ محمد رضوان اور انور علی کو موقع دیا گیا ہے، انور علی سے اچھی امیدیں ہیں اس لئے انھیں موقع فراہم کیا ہے، نیوزی لینڈ کو کم سے کم رن پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.