بی پی ایل : شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود رنگپور رائیڈرز کا سفر تمام

ڈھاکا: 

 بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاہدآفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، اسے پلے آف کھیلنے کیلیے کومیلا وکٹورینز پر فتح کی ضرورت تھی تاہم 8 رنز سے شکست کامنہ دیکھنا پڑا۔

فاتح سائیڈ نے6 وکٹ پر 170 ر نز بنائے، امرالقیس 52، خالد لطیف 43 اور مارلون سموئلز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفات سنی اورروبیل حسین نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میںرنگپور رائیڈرز 8 وکٹ پر 162 رنزرنز بنا پائے، محمد شہزاد نے 45 رنز بنائے، آفریدی نے 19 بالز پر دو چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے جوکہ ناکافی ثابت ہوئے، راشد خان نے دو وکٹیں لیں۔

تبصرے بند ہیں.