بیٹی کی پیدائش حفیظ کیلیے خوش بختی کا پیغام لائی، فارم میں واپسی

ابو ظبی: بیٹی کی پیدائش محمد حفیظ کیلیے خوش بختی کا پیغام لائی اور وہ فارم میں واپس آ گئے۔

انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 98رنز بنائے، حفیظ قومی ٹیم کے ساتھ موجودگی کے سبب بیٹی کو دیکھ نہیں سکے اور تصاویر پر اکتفا کرنا پڑا، وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر مایوس نہیں اور انھیں یقین ہے کہ مستقبل میں کئی سنچریاں بنیں گی۔

تبصرے بند ہیں.