بھارت میں چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے پہلے ہی میچ میں فیصل آباد وولوز کو شکست کا سامنا

موہالی: چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے پہلے میچ میں فیصل آباد وولوز کو نیوزی لینڈ کی ٹیم اوٹاگو نے 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ موہالی میں کھیلے گئے چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ گروپ کے میچ میں فیصل آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 139 رنز بنا سکی، کپتان مصباح الحق 46 اور احمد شہزاد 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 15 سے زائد اسکور نہ کرسکا۔ 139 رنز کے تعاقب میں اوٹاگو نے 18 ویں اوورزمیں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا، کیویز کلب کی جانب سے برینڈن میکولم نے65 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور گراؤنڈ کے چاروں جانب چوکے اور چھکے لگاتے رہے، میکولم کے علاوہ ڈیرک ڈی بورڈر نے 30 اور ہمیش ردرفورڈ نے 25 رنز بنائے، فیصل آباد وولوز کی جانب سے سعید اجمل اور سمیع اللہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.