بھارت میں میچ فکسرز کیلیے عبرتناک سزائیں تجویز

نئی دہلی:  بھارت میں میچ فکسرز کیلیے عبرتناک سزائیں تجویز ہوگئیں، پارلیمنٹ میں پیش بل منظور ہونے پرکرپٹ کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی اور انھیں 10 برس کیلیے جیل میں ڈال دیا جائے گا جب کہ عمر اور جنس کے بارے میں جھوٹ بولنے والوں کو 6 ماہ جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے چند روز قبل لوک سبھا میں پرائیویٹ ممبر بلز پیش کیے تھے جس میں اسپورٹس ایتھک کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ انوراگ ٹھاکر نے ان بلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس شائقین کا کھیلوں پر اعتماد برقرار رکھنے کیلیے احتساب کا نظام ضروری ہے۔

تبصرے بند ہیں.