بھارتی کرکٹر انکت چون نے اسپاٹ فکسنگ کا اقرار کرلیا

نئی دہلی: بھارتی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث راجستھان رائلز کے کھلاڑی انکت چون نے الزامات قبول کر لئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا مبینہ بکی راجستھان رائلزکا سابق کھلاڑی امیت سنگھ نکلا۔ بھارتی ٹی وی ٹائمز ناوٴنے دعوی کیا ہے کہ انکت کمارنے تحقیقات کے دوران الزامات قبول کرلئے ہیں۔ انکت کا کہنا ہے کہ اس سے غلطی ہوئی۔ دہلی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز تینوں کھلاڑیوں کا پانچ روزہ پولیس ریمانڈ دیا تھا۔ ادھردہلی پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے والا مبینہ بکی راجستھان رائلز کا سابق کھلاڑی امیت سنگھ نکلا۔ پولیس کے مطابق امیت سنگھ دو ہزار بارہ تک راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتا رہا۔ امیت سنگھ کوآئی پی ایل کے حالیہ ایڈیشن کیلئے مین اسکواڈ میں توجگہ نہ مل سکی لیکن بعد میں انہیں اضافی ممبرکی حیثیت سے ٹیم میں شامل کر لیا گیا تھا جس سے انہیں کھلاڑیوں کے قریب جانے اور ٹیم کے حوالے سے اہم معلومات جاننے کا موقع ملا۔ آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ نے تمام الزامات کومسترد کر دیا ہے۔ ٹیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل کے دوران کچھ غلط نہیں کیا۔

تبصرے بند ہیں.