بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، دو بھائیوں سمیت چار افراد شہید

امن کے درپے بھارت نے ایک بار پھر سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے دوبھائیوں سمیت چار نوجوان شہید اور 22 افراد زخمی ہو گئے ۔ پنجاب رینجرز کے منہ توڑ جواب پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ دفترخارجہ نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

سیالکوٹ: () شرپسند بھارتی فورسز نے صبح چھ بجے ورکنگ باؤنڈری پر بجوات میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی اور سرحدی دیہات کو نشانہ فائرنگ سے دو بھائیوں فیصل اور آصف سمیت چار شہری شہید ہو گئے جبکہ 22 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے چپراڑ سیکٹر پر بھی فائرنگ اور گولہ باری کی ۔ نند پور ، ڈھول ملانے ، صالح پور ، سہیل پور سمیت متعدد دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کی مسلسل شرپسندی پر سرحدی دیہات لوئیں ، شیری ، کوٹلی ، پھوکلیاں سے لوگوں نے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ پنجاب رینجرز نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس پر بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدل بھارتی فوج معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دفتر خارجہ نے بھی مسلسل جارحیت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.