بھارت:تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 11 افراد ہل

ممبئی (بھارت کے شہر ممبئی میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے گیار ہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تھانے کے علاقے میں رات گئے تین منزلہ عمارت پانچ منٹ میں مٹی کا ڈھیر بن گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے گیارہ لاشیں جبکہ سترہ افراد کو زخمی حالت میں نکالا ہے۔
زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق سترہ افراد تا حال ملبے تلے دبے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، حکام کے مطابق عمارت پچاس سالہ پرانی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.