بھارتی ریاست اڑیسہ میں ماؤباغیوں کے حملے میں فوج کے 4 اہلکار ہلاک،2 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کوراپت میں ماؤ باغیوں کے بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماؤ باغیوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس کے قافلے کو صبح 8 بجے نصب شدہ دھماکا خیز مواد کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کورا پٹ کے علاقے ریلے گادا کے قریب گھاٹ روڈ سے گزر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس کا قافلہ 3 گاڑیوں پر مشتمل تھا اور اس میں 18 سیکیورٹی اہلکار سوار تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد 2 گاڑیوں کے گزرنےکے بعد پھٹا جس کے نتیجے میں تیسری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماؤ باغیوں کی جانب سے سیکیورٹی فورس کے قافلے پر حملہ 23 اگست کو پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ماؤ باغیوں کےرہنما مادھو کی ہلاکت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.