بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ شروع،12 ریاستوں میں ووٹنگ جاری

ممبئی ()بھارت میں عام انتخابات کا سب سے بڑا اور اہم پانچواں مرحلہ شروع ہو گیا ہے ، بارہ ریاستوں کی ایک سو اکیس نشتوں کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، سولہ کروڑ سے زائد ووٹرز آج ہونے والی پولنگ میں ایک ہزار سات سو انہتر امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

آج ہونے والے پانچویں مرحلے میں ریاست بہار کی 7 ، جھاڑ کھنڈ کی 6 ،چھتیس گڑھ کی 3 ،کرناٹکا کی 28، راجسھتان کی 20، مہاراشٹرا کی 19 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ریاست اتر پردیش کی 11، مدھیہ پردیش کی 10 نشستوں پر بھی انتخابی میدان سج گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر اور ریاست مانی پور کی 1-1 نشست پر وٹنگ کا عمل جاری ہے۔اڑیسہ اور مغربی بنگال کی ریاستیں بھی آج ہونے والے انتخابی مرحلے میں شامل ہیں۔ایک ہزار سات سو انہتر امیدوار 121 نشستوں کے لئے انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ان ریاستوں کے سولہ اعشاریہ چھ کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز کریں گے۔آج ہونے والے مرحلے میں بی جے پی کے سابق رہنما جسونت سنگھ سابق کرکٹر اظہر الدین سمیت متعدد اہم رہنما شامل ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے گئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.