بھارتی اداکار وندودارا سنگھ نے انکشاف کیا ہے انڈین پریمئر لیگ میں سب کچھ فکس ہوتا ہے ٹیموں کے مالکان سے لے کر بالی وڈ اداکاروں تک سب لوگ شرطیں لگا کر میچ فکس کر کے کمائی کرتے ہیں۔ بھارتی سیاستدانوں نے کرکٹ بورڈ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا۔ نیو دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ٹی وی کے خفیہ آپریشن کے دوران اداکار وندودارا سنگھ کا کہنا تھا عام بکیوں کے علاوہ آئی پی آیل ٹیموں کے مالک بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔ آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے نہ صرف میچ فکسنگ شروع کی بلکہ لاکھوں ڈالر بھی کمائے۔ یونین منسٹر شرد پوار للت مودی کو سپورٹ کرتے تھے۔ وندو سنگھ کا کہنا تھا آئی پی ایل ٹیم کنگ فشر کے مالک وجے مالیا نے آئی پی ایل میں شرطیں لگا کر 200 کروڑ کمائے۔ وندو دارا سنگھ نے خود بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا پردہ اٹھے گا تو بڑے بڑے نام سامنے آ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے خفیہ آپریشن کے بعد آئی پی ایل میں میچ فکسنگ پر رپورٹ تیار کرنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مدگال کا کہنا تھا سارے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ جسٹس مدگال کا کہنا تھا میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ کبھی بند نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے رپورٹ پیش کر دی ہے حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ اداکار وندو دارا سنگھ کے انکشافات کے بعد بھارتی سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے آئی پی ایل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما یشونت سنہا کا کہنا تھا بی سی سی آئی کو بین کر دینا چاہیے کرکٹ فکسنگ کا بہت بڑا اڈا بن گیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈٖیز کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کا ادائیگیوں میں توازن بگڑ گیا ہے۔ معاشی اصلاحات کے عمل میں کامیابی ریٹنگ میں بہتری کا سبب بنے گی۔

اسلام آباد: ( موڈیز انوسٹر سروسز کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود معاشی حالات میں نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے۔ نمائندہ موڈیز کی دنیا نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو بڑی رقوم کی ادائیگیاں کرنا ابھی باقی ہے، سیاسی بے یقینی، مالی عدم استحکام اداروں کو کمزور کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.