بھارت:مودی سرکاری نےڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

نئی دہلی……..بھارت میں مودی سرکاری نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی حکومت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلے نے میڈیا کو بتایا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے ڈیزل کی موجودہ قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 37 پیسے کمی آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.