بورڈ ملازمین کو ’’نوٹ‘‘ کمانے کی اجازت، اکرم کمنٹری میں مصروف

ابو ظبی:  پی سی بی نے اپنے ملازمین کو دونوں ہاتھوں سے ’’نوٹ‘‘ کمانے کی اجازت دے دی۔

ابوظبی ٹیسٹ کے دوران چیف کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی محمد اکرم میچ پر تبصرے کرتے دکھائی دیے، چند روز قبل ہی وہ جونیئر ٹور سے واپس آئے تھے اور اب پھر ابوظبی میں موجود ہیں۔ اکیڈمی کے دیگر کوچز بھی غیرملکی دوروں سے لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں، اسی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلیے کوئی موجود نہیں رہتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20ایونٹ کے دوران چیف سلیکٹر ہارون رشید و دیگر بھی کمنٹری کرتے دکھائی دیئے تھے، جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی بطور آفیشل کراچی کی ایک مقامی ٹیم کے ساتھ سری لنکا کے دورے پر بھی گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.