بنگلہ دیش میں سزا یافتہ اسلام پسند چھڑا لیے گئے

بنگلہ دیش میں کئی مسلح حملہ آوروں نے آج ایک جیل کی وین پر حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا اور متعدد سزا یافتہ اسلام پسندوں کو چھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈھاکا: (آن لائن) ڈھاکا سے ملنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں حملہ آوروں نے پہلے جیل وین پر دستی بم پھینکے اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔ جن سزا یافتہ مجرموں کو رہا کرا لیا گیا ان میں سے دو جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے رکن تھے۔ یہ دونوں اپنی سزائے موت پر عمل درآمد کے انتظار میں تھے جبکہ تیسرا مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش ایک ممنوعہ تنظیم ہے۔ دو ہزار پانچ میں ملک میں ہونے والے وسیع تر بم دھماکوں کی ذمہ دار یہی عسکریت پسند تنظیم تھی۔ تب ان دھماکوں میں اٹھائیس افراد مارے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.