بنگلہ دیش لیبر سیفٹی معیارات میں اصلاحات لائے، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے بنگلہ دیش میں لیبرسیفٹی اسٹینڈرڈز میں اصلاحات اور تجارتی رعایتوں کے دوبارہ حصول کیلیے ڈھاکا کی مدد کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کو موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ محکمہ خارجہ کے قائم مقام نائب ترجمان پیٹرک وینٹریل نے کہا کہ لیبررائٹس اور کام کی جگہ پر تحفظ کے معاملات سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے کی صورت میں مستقبل میں ایسی آگ یا انہدام کو روکنے میں مدد ملے گی جوہم نے دیکھا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ورکرز حقوق کے تحفظ میں ناکامی پر تجارتی رعایتوں سے محروم کرنے کے اعلان پربنگلہ دیش نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ لمحہ بنگلہ دیش کیلیے موقع ہے کہ وہ لیبرسیفٹی معیارات میں بہتری کیلیے اقدامات کرے، امریکا تجارتی رعایتوں کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کے حوال سے بنگلہ دیش کے ساتھ کام کریگا مگر اس کا ایک طریقہ ہے، اس لیے بنگلہ دیش کو بہتری لانا ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.