بنوں:سکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ،پولیس کا گشت

بنوں میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظرمیران شاہ روڈ پرغیرمعینہ مدت کے لیے کرفیونافذ کردیا گیا۔

امن و امان کی صورتحال اورسیکورٹی خدشات کے پیش نظربنوں میں میرانشاہ روڈ پرغیرمعینہ مدت کے لئے کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکورٹی کےغیرمعمولی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے بنوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی،شہرمیں پولیس کا گشت بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ 19جنوری کو بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پرحملے میں 22 اہلکارشہید،30 زخمی ہوگئے۔طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کے بعد پاکستان ائیر فورس نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں 33 غیر ملکی دہشت گردوں،چار اہم طالبان کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

تبصرے بند ہیں.