بلدیاتی انتخابات ، خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 113 وارڈز میں پولنگ جاری ، سیکیورٹی سخت

پشاور/ نوشہرہ/ چارسدہ ()خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 113 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ جاری ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا وقت گیارہ گھنٹے کیا گیا ، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے پندرہ اضلاع کے 354 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل کے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
ضلع کونسل پشاور کے تیرہ وارڈز کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے ،ایبٹ آباد ضلع کونسل کے سات وارڈز ، بنوں ضلع کونسل کے نو اور چارسدہ کے 16 وارڈز میں دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔ڈی آئی خان کے 6 ، ہنگو کے 2 اور کرک کے 15 وارڈز میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔
کوہاٹ چار ، لکی مروت کے تین ، مانسہرہ کے پانچ ، مردان کے دس ،نوشہرہ کے 22 اور صوابی کے سات ، وارڈز میں دوبارہ ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ ری پولنگ کے موقع پر پشاور میں چھیالیس ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، ایک ووٹر سات ووٹ کاسٹ کرے گا۔
پندرہ اضلاع میں سے پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ اور ہنگو کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ری پولنگ کے موقع پر پولیس کے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں سمیت سیکورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہر پولنگ سٹیشن کے اطراف میں 500 میٹر تک کے علاقے کو سکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ کونسل کی 978 وارڈز میں سے تحریک انصاف 267 نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔
جے یو آئی ف 104 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور اے این پی 101 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
مسلم لیگ ن 87 نشستوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نے 73 نشستیں حاصل کیں۔

– Se

تبصرے بند ہیں.