بلائنڈ ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان ، ذیشان عباسی کپتان مقرر

میگا ایونٹ 26 نومبر سے شروع ہو گا ، قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی

لاہور ) بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ ذیشان عباسی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ چوتھے بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے ذیشان عباسی کو قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے ۔ کھلاڑیوں میں ظفر اقبال ، ساجد نواز ، ادریس سلیم ، محمد ایاز ، عامر اشفاق ، توفیق بٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔ ذیشان عباسی ، علی جاوید ، ہارون خان ، نثار علی ، بدر منیر ، محمد افضل ، مسعود جان ، محمد اکرم ، محمد ضمیل ، طارق سمل ، اور اقرار الحسن بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ بلائنڈ ٹیم کے کوچ نفیس احمد جبکہ سلمان بخاری ٹیم کے منیجر ہوں گے ۔ 15 رکنی ٹیم جنوبی افریقہ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ بلائنڈ ورلڈ کپ 26 نومبر سے شیڈول ہے

تبصرے بند ہیں.