برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عہدے سے مستعفی، تھریسامے نئی وزیراعظم بن گئیں

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے نئی وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔

برطانوی وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جس کے بعد وزیر داخلہ تھریسامے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گی اور وہ برطانوی تاریخ میں دوسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دینے سے قبل ہی گزشتہ روز باضابطہ طور پر ڈین ڈاؤننگ اسٹریٹ (وزیراعظم ہاؤس) خالی کردیا تھا۔

سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی حیثیت سے برطانیہ کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے جب کہ برطانیہ کو ترقی دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے، میرے وزیراعظم بننے کے بعد بیروزگار افراد کو روزگار ملا اور برطانوی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.