برطانوی افسر کی گواہی سے شرجیل خان، خالد لطیف کیخلاف الزامات کی تصدیق

ہور: 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ برطانوی تحقیقاتی افسر کی گواہی سے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف الزامات کی تصدیق ہوگئی۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے قائم پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹریبیونل نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مینیجر آپریشنز اینڈریو کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ہمارے موقف کی تائید ہوگئی۔

اسپاٹ فکسنگ میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کو انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کیا تھا۔ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا ٹریبیونل این سی اے کے منیجر آپریشنز اینڈریو کے بیان کو خاصی اہمیت دے رہا تھا۔ جمعرات کو اینڈریو نے وڈیو لنک کے ذریعے معلومات فراہم کیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ اینڈریو کے بیان سے شرجیل خان اور خالد لطیف کیخلاف الزامات کی دوبارہ تصدیق ہوگئی ہے اور اب ہماری طرف سے دلائل مکمل ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.