برسبین ٹیسٹ؛ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151  رنز بنا لئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور میٹ رینشا نے کیا، دونوں اوپنر نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا لیکن 32 کے انفرادی اسکور پر ڈیوڈ وارنر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں یاسر شاہ نے عثمان خواجہ کو 4 کے انفرادی اسکور پر مصباح الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ وہاب ریاض نے رینشا کو 71 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ کرایا۔ اسٹیون اسمتھ 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.