براڈ، یونس کے دشمن نمبرون بن گئے، چھٹی مرتبہ آؤٹ کیا، مصباح کا انگلینڈ میں پہلا ٹیسٹ

لندن: انھوں نے ٹیسٹ میچز میں چھٹی مرتبہ اسٹار بیٹسمین کی وکٹ اڑائی، اپنے ڈیبیو کے بعد سے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے انگلش بولرہیں، ان سے پہلے مختلف بولرز نے یونس کو 6، 6 مرتبہ قابو کیا۔

مصباح الحق نے 61 میچز پر مشتمل ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ انگلینڈ میں پانچ روزہ میچ کھیلا، انھوں نے 42 برس اور 47 دن کی عمر میں ٹیسٹ سنچری اسکور کی، اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے عمر رسیدہ کپتان بن گئے، ان سے پہلے بطور کپتان طویل العمری میں سنچری کا اعزاز باب سمپسن کے پاس تھے جنھوں نے 1977-78 میں 41 برس اور 359دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پاکستان ٹیم 6 برس بعد انگلش سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، لارڈز میں 2006 کے بعد کھیلے جانے والے 22 ٹیسٹ میچز میں صرف ایک مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو شکست ہوئی جب ویسٹ انڈیز 2012 میں ناکامی سے دوچارہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.