اے ٹی ایم فراڈ میں بھارتی ہیکرز کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: 

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز کے فراڈ میں بھارتی ہیکرز ملوث ہیں جب کہ ہیکرز کو ڈیٹا بھیجنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل درانی نے بتایا کہ کراچی اور مختلف شہروں میں اے ٹی ایمز کی اسکمنگ میں ملوث ایک ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم ثاقب اللہ راولپنڈی کا رہائشی ہے جس نے اٹلی میں رہائش پذیر عائشہ نامی لڑکی کے نام پر ڈیوائس خریدی اور ملزم بین الاقوامی سائبر گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بھارتی ہیکرز نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے ٹی ایمز کی تصاویر منگوائیں، گرفتار ملزم ثاقب بھارتی، کنیڈین، امریکن اور نائیجرین ہیکرز سے رابطے میں تھا، اسکمنگ فراڈ کے لیے بھارتی ہیکرز چین سے مشینیں بنوا کر اسے بھیجتے تھے اور ملزم پاکستانی ڈیٹا بھارت میں موجود اپنے گینگ کو فراہم کرتا تھا، یہ گینگ جعلی کریڈٹ کارڈ بھی تیار کرکے رقوم حاصل کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.