ای سی سی نے روس گیس پائپ لائن بچھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس کے حکومتی سطح پرمعاہدے کے تحت نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، اس کے علاوہ وزارت پانی وبجلی کی تجویز پر پاورسیکٹرکیلیے وزارت خزانہ کو25ارب روپے کی خودمختار گارنٹی جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

کمیٹی کااجلاس وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیرصدارت ہوا،کمیٹی نے روس سے مذاکرات کے لیے اعلی سطح کی پرائس کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی،یہ کمیٹی روس کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تفصیلات اورگیس کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں مذاکرات کریگی،ای سی سی کی جانب سے قائم کی جانے والی پرائس مذاکراتی کمیٹی سیکریٹری پٹرولیم، سیکریٹری قانون،سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ،ایم ڈی ڈی ایس این جی پی ایل،ایم ڈی ایس ایس جی سی اور وزارت خزانہ کے نمائندوںپرمشتمل ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.