ایک سال کے دوران ملکی خسارے میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مالی سال کے چار ماہ کے دوران ادائیگیوں کا خسارہ ایک ارب 75 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے

کراچی) سال بھر میں ملکی جاری خسارہ 28 فیصد بڑھ گیا ۔ مالی سال کے چار ماہ میں ادائیگیوں کا خسارہ ایک ارب 75 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران تجارت، خدمات اور آمدنی کا مجموعی خسارہ نو ارب انچاس کروڑ ڈالر رہا ۔ مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ملکی برآمدات تین فیصد کم ہوئی جبکہ درآمدات میں تقریبا دس فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ ستائیس فیصد بڑھ گیا ۔ خسارے کی فنانسنگ تارکین وطن کی جانب سے بھیجی گئی چھ ارب ترسیلات اور ایک ارب کے کرنٹ ٹرانسفر سے کی گئی ۔

تبصرے بند ہیں.