ایکشن کی تبدیلی کے بعد سعید اجمل پرانی فارم میں واپس آنے لگے

دبئی:  پی ایس ایل میں پہلی بار ایکشن میں نظر آنے والے آف اسپنر سعید اجمل پرانی فارم میں واپس آنے لگے۔

گذشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف انھوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 19 رنز دیئے، اس دوران کامران اکمل ان کی ایک گیند کو قطعی نہ سمجھ پائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے، یاد رہے کہ ایکشن کی تبدیلی نے سعید اجمل کو بے اثر کر دیا تھا تاہم گذشتہ روز وہ نئے روپ میں دکھائی دیے۔

تبصرے بند ہیں.