ایڈم ووگس ڈیبیو پر سنچری بنانے والے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئ

ایڈم ووگس نے 45 سال 242 دن کی عمر میں سنچری سکور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ڈومینیکا: (ویب ڈیسک) آسٹریلین بلے باز ایڈم ووگس نے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے عمر رسیدہ کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ڈومینیکا میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایڈم ووگس نے مشکل صورتحال میں ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سنچری بنانے والے عمر رسیدہ بلے باز کا ریکارڈ بھی اپنے کر لیا۔ ووگس نے 45 سال 242 دن کی عمر میں سنچری اسکور کر کے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے ڈیو ہفٹن کے پاس تھا جنہوں نے 1992ء میں ہندوستان کے خلاف 35 سال 117 دن کی عمر میں ڈیبیو پر سنچری بنائی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.