ایم کیو ایم کا ن لیگ کی وضاحت پر اظہار اطمینان, ممنون حسین کو ووٹ دینے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں نون لیگ کے رانا ثناء اللہ کے بیان سے اٹھنے والا سیاسی طوفان تھم گیا۔۔ نون لیگ کی وضاحت پر ایم کیو ایم مطمئن ہو گئی ۔۔ رابطہ کمیٹی نے آج ووٹ ممنون حسین کو ہی دینے کا اعلان کردیا۔۔ رانا ثنا اللہ کے بیان سے ایم کیو ایم اور نوازلیگ میں جو کشیدگی پیدا ہوئی تھی وہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے بیان سے دور ہوگئی۔۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ہنگامی اجلاس میں پرویز رشید کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اطمینان بخش قراردیا ہے۔۔ اور آئندہ کسی بھی غلط فہمی کے ازالے کیلئے چھ رکنی کمیٹی بنانے کی تجویزبھی دے دی۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ ہدایت کی کہ وہ نوازلیگ کے امیدوار ممنون حسین کو ہی ووٹ دیں۔ ۔ اس سے پہلے وفاقی وزیراطلاعات نے ایم کیوایم کے بارے میں رانا ثناءاللہ کے بیان کا نوٹس لیا۔۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔۔ ایم کیوایم ان کے بیان کو مفاہمت پراثرانداز نہ ہونے دے۔۔ رانا ثناء اللہ نے بھی وضاحت کی کہ ان کا بیان پارٹی پالیسی نہیں۔۔ تاہم وہ اس بات پر قائم ہیں کہ دونوں جماعتوں میں کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہو رہا۔۔ سیاست کے سمندر میں ہلچل مچانے والے بیان میں وزیر قانون پنجاب نے کہا تھا کہ متحدہ سے صرف ووٹ مانگا۔۔ اس کے بارے میں سوچ بدلی نہ ہی خیالات تبدیل ہوئے۔۔ مخاصمت پہلے بھی تھی۔۔ سو اب بھی ہے۔۔ اور حکومت میں شمولیت کی بات تو سرے سے ہوئی ہی نہیں

تبصرے بند ہیں.