ایشیاہاکی کپ: پاکستان نےملائیشیاکوشکست دےکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ایپوہ: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ایشیا ہاکی کپ کی تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں ایک، ایک گول کے ساتھ دونوں ٹیموں کا پلڑا بھاری رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 54 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے قومی ٹیم نے سبقت 1-2 کرلی تاہم 2 منٹ بعد ایک اور گول سے پاکستانی ٹیم کی برتری مستحکم ہوگئی۔ اس طرح پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 1-3 سے شکست دے کر ایشیا ہاکی کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کے عبدالحسیم خان نے 2 جب کہ کپتان محمد عمران نے 1 گول اسکور کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں 1-2 کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہو گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.