ایشیائی بینک پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا

اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے فنڈ کے قیام کیلیے 80 کروڑ ڈالر کے قرضے کے3 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

اس ضمن میں معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد مے ہوئی جبکہ معاہدوں پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اورعالمی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی ڈاکٹر وارنر ای لیپیچ نے دستخط کیے۔ تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت بیلجئم ،ناروے اورآسٹریلیاکے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی اور بجلی کی چوری روکنے کیلیے آئیسکو اور لیسکو کے علاقوں میں جدیدآلات نصب کیے جائیں گے۔ ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ بھی مستقل بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس فنڈ کیلیے 40 کروڑ ڈالرفراہم کیے ہیں جبکہ ناروے ، بلجیم ، آسٹریلیا اور یورپی یونین نے بھی اس فنڈ کیلئے رقوم فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت گذشتہ روز یہاں اجلاس ہوا جس میں نجکاری کے عمل پر نظر ثانی کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.