ایشیاء کپ میں پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہے: مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ میں بھارت اور سری لنکا کے ساتھ بنگلہ دیش بھی سخت حریف ہے لیکن اعزاز کے دفاع کے لئے پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔

لاہور: ) لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ لاہور میں پچاس سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے درمیان ویٹرنز ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت اور بھارت کی نیوزی لینڈ میں شکست کے باوجود ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم کو بھرپور محنت کرنا ہوگی کیونکہ بنگلہ دیش کی وکٹیں سب کے لئے سازگار ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویٹرنز کرکٹرز سے نوجوان کھلاڑیوں کو کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے حلقے پھلکے انداز میں کہا کہ اب انہیں پریشانی نہیں بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بھی ویٹرنز کرکٹ کھیلے گے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کوچ ڈیو واٹمور کے ساتھ کرکٹ میدان میں اچھی اور بُری دونوں طرح کی یادیں ہیں اور ان کے دور میں قومی ٹیم نے مثبت کرکٹ کھیلی۔

تبصرے بند ہیں.