اگست میں مہنگائی کی شرح اسلام آبادمیں سب سے زیادہ رہی

اسلام آباد…….اسلام آباد کے شہریوں کو سیاسی دھرنوں اور احتجاج کی بڑی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے۔اگست میں مہنگائی کی شرح دارالحکومت میں سب سے زیادہ رہی ۔اسلام آباد میں اگست سے شروع ہونے والے دھرنوں اور احتجاج کے باعث رسد کا نظام متاثر ہونے سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں جہاں مہنگائی کی اوسط شرح اگست 2014 میں7 فیصد تھی وہاں صرف اسلام آباد میں یہ 14 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔شہر اقتدار کے باسیوںکو خان صاحب کے اس ایڈونچر کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ دیگر اخراجات میں بھی مہنگائی کا عذاب بھگتنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.