آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج

لاہور: 

پاک ورلڈ الیون آزادی کپ سیریز کیلیے سستے ٹکٹ نہ ملنے پر شائقین سراپا احتجاج بن گئے۔

گزشتہ روز پنجاب بینک کی مخصوص برانچز پر صبح کے وقت ہی خاصا ہجوم نظر آرہا تھا لیکن 500کا ٹکٹ خریدنے کیلیے آنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،بینک ذرائع نے بتایا کہ 13 شاخوں سے ٹکٹوں کی فروخت ہو رہی ہے تاہم  500 روپے کا کوئی ٹکٹ فروخت کیلیے دستیاب نہیں،بینک کو ڈھائی ہزار، 4، 6اور 8 ہزار والے مجموعی طور پر 17 ہزار ٹکٹ موصول ہوئے ہیں، ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے مطابق صرف پریمیئم، فرسٹ کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ بالترتیب 2500، 4000 اور 6000 میں دستیاب ہیں۔

مایوس شائقین نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی،کئی منچلوں نے 500کا نوٹ ماتھے پر لگاکر بینکوں کے باہر ڈیرے جمائے رکھے

تبصرے بند ہیں.